🌺دعا کے مسائل🌺
🌻 دعا کی فضیلت 🌻
🌷دعا کی اہمیت 🌷
💥اے میرے رب میں تجھ سے دعا مانگ کر کبھی بھی نامراد نہیں ہوا💥
💦سورۃ مریم آیت 4💦
🌷دعا عبادت ہے🌷
💥آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دعا عبادت ہے💥
💦ترمذی 💦
🌷قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا 🌷
💦اور تمہارے رب نے فرمایا مجھ سے دعا مانگا کرو میں تمہاری دعا قبول کروں گا بے شک جو لوگ (تکبر) سے میری عبادت سے سرتابی کرتے ہیں وہ جہنم میں ضرور داخل ہونگے 💥
💦سورۃ المومن آیت 60💦
💥آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص دعا نہیں کرتا اللہ اس سے ناراض ہوتا ہے💥
💦ترمذی 💦
💥آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دعا نازل شدہ آفات اور جو ابھی نازل نہیں ہوئیں سب کے لیے نفع بخش ہے💥
💦ترمذی 💦
🌷دعا مانگنے کے آداب🌷
💥دعا مانگنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا چاہیے💥
💦 ابن ماجہ 💦
🌻 قبولیت کے کامل یقین کے ساتھ دعا قبول ہوتی ہے
🌻 اللہ سے دعا کرتے وقت یوں نہ کہہ کہ اگر اللہ تو چاہے تو مجھے عطا کر دے، بلکہ یوں کہہ اللہ تجھ سے لینا میرا حق ہے اور میں اپنا حق چھوڑ نہیں سکتا🌻
💦بخاری 💦
🌻 دعا کرتے وقت رخ قبلہ کی طرف کرنا چاہیے
🌻 معمولی سے معمولی چیز صرف اللہ سے مانگنی چاہیے
🌷قبولیتِ دعا کے اوقات 🌷
🌻 بارش نازل ہوتے وقت دعا قبول ہوتی ہے
🌻 جمعۃ المبارک کی رات دعا قبول ہوتی ہے
🌻 اذان اور اقامت کے درمیان دعا قبول ہوتی ہے
🌻 زمزم پیتے وقت دعا قبول ہوتی ہے
🌻 توبہ کرنے والے کی دعا دن اور رات ہر گھڑی قبول ہوتی ہے
🌻 یوم عرفہ 9 ذی الحج کو دعا قبول ہوتی ہے
🌻 تہجد کے وقت دعا قبول ہوتی ہے
🌻 سجدہ میں دعا قبول ہوتی ہے
🌻 میدان جنگ میں لڑائی کے وقت دعا قبول ہوتی ہے
🌷وہ لوگ جن کی دعائیں قبول کی جاتی ہیں🌷
🌻 مظلوم کی دعا
🌻 مسافر کی دعا
🌻غازی اور حج وعمرہ کرنے والے کی دعا
🌻 باپ کی دعا اولاد کے حق میں
🌻 نیک اولاد کی دعا والدین کے حق میں
🌻 بیمار کی دعا
🌻 روزہ دار کی دعا
🌻 مسلمان کی اپنے مسلمان بہن یا بھائی کے لیے دعا لازمی قبول ہوتی ہے
🌻 عادل حکمران کی دعا قبول ہوتی ہے
🌻 خوشحالی اور فراغت میں دعا کرنے والے کی مصیبت اور تنگی میں دعا قبول ہوتی ہے
🌷کن لوگوں کی دعائیں قبول نہیں ہوتیں🌷
🌻 رزق حرام کھانے والے
🌻 کبیرہ گناہ کرنے والے اور قطع تعلق کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی
🌻 غفلت اور لاپرواہی سے دعا کرنے والے کی دعا قبول نہیں ہوتی
🌻 زانی کی دعا جب تک زنا چھوڑ نہ دے
🌷وہ کلمات جس سے دعا قبول ہوتی ہے🌷
🌻 سورت فاتحہ
🌻 درود شریف
🌻اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں، بے شک میں تجھ کو گواہ بناتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں، تو اکیلا ہے، بے نیاز ہے، وہ جس سے نہ کوئی پیدا ہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ تیرے لیے کوئی ہمسر ہے۔
💦 ابن ماجہ💦
🌷 
اے ﷲ! بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بوجہ اس کے کہ سب تعریف تیرے لیے ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں، بہت احسان کرنے والا، آسمانوں اور زمین کو نئے سرے سے پیدا کرنے والا، اے بزرگی اور عزت والے، اے ہمیشہ زندہ رہنے والے، اور اے ہمیشہ قائم رہنے والے۔
💦ابن ماجہ💦
🌷 یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ
اے زندہ اے تھامنے والے اللہ
🌷 یَا ذَاالْجَلاَلِ وَالْاِکْرَام
اے بزرگی اور عزت والے اللّٰہ
🌷لَٓا اِلٰهَ اِلَّٓا اَنْتَ سُبْحٰنَكَ اِنِّيْ
كُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ
الہیٰ! آپ کے سوا کوئی معبود نہیں آپ پاک ہیں،بلاشبہ میں ہی ظالم ہوں
☘ان تمام اسم اعظم سے دعا قبول ہوتی ہے☘
🌷دعا میں کن چیزوں کے مانگنے کی اجازت ہے🌷
🌻کسی آدمی کا نام لے کر دعا کی جا سکتی ہے
🌻دعا میں کافروں کی ہلاکت کی دعا کرنا جائز ہے
🌻 دعا میں کافروں کے لیے ہدایت کی دعا کی جا سکتی ہے
🌻 دعا میں اللہ تعالیٰ کے اسماء اعظم اور اسمائے حسنیٰ کا وسیلہ بنانا جائز ہے
🌻 دعا میں اپنے نیک اعمال کا وسیلہ بنانا جائز ہے
🌻 نیک آدمی سے دعا کروانا جائز ہے
🌷دعا میں کن چیزوں کو مانگنے کی اجازت نہیں ہے🌷
🌻 موت کی دعا کرنا منع ہے
🌻 قطع رحمی کی دعا کرنا منع ہے
🌻 اپنے مال اور اولاد کو بد دعا دینا منع ہے
🌻 دعا کسی قبر والے کو وسیلہ بنا کر مانگنا ناجائز ہے
🌻 اپنے گناہوں کی سزا دنیا میں پانے کی دعا کرنا منع ہے
🌻 دعا میں عجلت طلبی منع ہے
🌻 گناہ کرنے کی دعا کرنا منع ہے
🌷قبولیتِ دعا کی مختلف صورتیں 🌷
🌻آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی مسلمان ایسی دعا کرتا ہے جس میں قطع رحمی والی بات نہ ہو تو اللہ تعالیٰ تین باتوں میں سے ایک ضرور عطا کرتا ہے
🌻1_ یا تو دعا کے مطابق اس کی خواہش پوری کر دی جاتی ہے
🌻2_ یا اس دعا کو آخرت میں ذخیرۂ اجر بنا دیا جاتا ہے
🌻3_ یا دعا کے برابر اس سے کوئی مصیبت ٹال دی جاتی ہے
💦☘
🌹مجھے دعاؤں میں یاد رکھیے گا🌹