اے مومنو! اپنی نظروں کی حفاظت کرو اور اللہ سے ڈرو
نظر کی حفاظت اور اللہ کا خوف. ..اے ایمان والو اپنے معاملات میں اللہ سے ڈرو
ایک نوجوان نے ایک بزرگ کی خدمت میں حاضر کر عرض کیا.. آپ فرماتے ہیں کہ بد نظری سے پرہیز کرو لیکن بازار میں جاتے ہوئے مجھ سے اپنی نظروں کی حفاظت نہیں ہوتی۔
نوجوان ہوں اور بازار میں بے پردہ لڑکی کو دیکھ کر نظر اس کی طرف اٹھ ہی جاتی ھے ‘ کیا کروں؟
بزرگ نے کہا.. ” میں یہ راز سمجھا دوں گا پہلے میرا ایک کام کرو”۔
یہ دودھ کا پیالہ فلاں بزرگ کو دے کر آؤ جو بازار کے دوسرے سرے پر رھتے ہیں.. لیکن ایک شرط ہے کہ پیالے میں سے دودھ بالکل نہ گرے”۔
نوجوان نے کہا.. ” جی بالکل بھی نہیں گرے گا”۔
بزرگ نے کہا.. ” اچھا میں ایک مضبوط سا آدمی تمہارے ساتھ کردیتا ہوں.. اگر دودھ کا ایک قطرہ بھی گرا تو وہ وہیں بازار میں تمہیں دو جوتے لگائے گا “۔
بزرگ نے ایک پیالہ دودھ کا بھر کے نوجوان کو دے دیا اور ایک آدمی ساتھ کر دیا
اب نوجوان نے بڑی احتیاط سے بغیر دودھ کو گرائے وہ پیالہ بازار کے دوسرے کونے پر رھنے والے بزرگ کو پہنچا دیا.. اور خوشی خوشی واپس آیا اور کہا.. ” حضرت ! میں نے وہ پیالہ پہنچا دیا ھے.. اب آپ مجھے نظر کی حفاظت کا طریقہ بتائیں بزرگ نے پوچھا.. ” دودھ گرا تو نہیں”۔
نوجوان نے جواب دیا.. ” نہیں بالکل بھی نہیں
بزرگ نے پوچھا.. ” اچھا یہ بتاؤ کہ جاتے ہوئے کتنی شکلوں کو دیکھا؟”۔
نوجوان کہنے لگا.. ” ایک بھی نہیں”۔
پوچھا.. ” کیوں”۔
اس نے جواب دیا.. ” میرا سارا دھیان پیالے کی طرف تھا کہ کہیں دودھ گر نہ جائے کیونکہ اگر دودھ گرتا تو مجھے دو جوتے لگتے اور بازار میں میری رسوائی ہو جاتی.. اس لیئے میرا کسی کی طرف دھیان نہیں گیا”۔
بزرگ نے کہا.. ” یہی اللہ والوں کا حال ہوتا ھے کہ وہ ہر وقت اپنے دل کے پیالے پر نگاہ رکھتے ھیں.. اور اسے چھلکنے نہیں دیتے.. کیونکہ انہیں پتہ ہوتا ہے کہ اگر گناہ کی وجہ سے پیالہ چھلک گیا ‘ نظر بہک گئی تو قیامت والے دن سب کے سامنے رسوائی ہوگی”۔
اللہ کا خوف اور روز قیامت رسوائی کا اندیشہ ھو تو کبھی بھی بدنظری نہ ھو گی۔
اس لئے میرے بھائی اگر آپ نے اس نیت سے مجھے فرینڈ ریکویسٹ بھیجی ھے کہ میری پوسٹ آپ کو پسند ھے پھر تو ٹھیک ھے لیکن پھر بھی میسج نہ کرنا بلکہ پوسٹ پر کمنٹس کرکے حوصلہ افزائی کرنا. اور اگر کوئی اور نیت ھے تو ابھی سے انفرینڈ ھو جاؤ کیونکہ یہاں پر آپ کا مقصد پورا نہیں ھوگ
No comments