چالیسحدیثیں مبارک
*حضرت محمد ﷺ* کی *حدیث* کا مفہوم ہے کہ جو شخص میری امت کے فائدے اور دین کے کام کے واسطے *40* *حدیثیں* دوسروں کو سنادے اور حفظ کرے گا
*اللہ ﷻ* اس کو قیامت کے دن *عالموں* اور *شہیدوں* کی صف میں اٹھاوے گا اور فرمائے گا کہ جس دروازے سے چاہو *جنت* میں داخل ہو
میں نے یہ *حدیثیں* یہ سوچ کر لکھی ہیں کہ میرے دوسرے *مسلمان بھاٸی* اس بشارت کے مستحق ہو جاٸیں
دوستو *حدیث* میں آتا کہ جو شخص دوسروں کو نیکی کی راہ پے گامزن کرے اس کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہو گا
*احادیث درج ذیل ہیں:*
*1۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے*
*(بخاری ، مسلم)*
*2۔ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان*
*سے دوسرا مسلمان محفوظ ہو*
*( مسلم)*
*3۔ چغل خور جنت میں داخل نہ ہوگا*
*( بخاری ، مسلم)*
*4۔ پاکیزگی ایمان کا حصہ ھے*
*(مسلم بخاری)*
*5۔ آدمی کا چچا اس کے باپ کی مانند ہے*
*( بخاری ، مسلم)*
*6۔ میں اور یتیم کی کفالت کر نے والا جنت میں ساتھ ھوں گے*
*( بخاری)*
*7۔ تم میں اچھا وہ ہے جس کا اخلاق اچھا ہو*
*( بخاری ، مسلم)*
*8۔ دنيا مومن کے لیے قید خانہ اور کافر کے لیے جنت ہے*
*( مسلم)*
*9۔ جو رحم نہ کرے اللہ اس پر رحم نہیں کرتا*
*(بخاری)*
*10۔ مسلمان اور کافر کے درميان نماز فرق کرتی ہے*
*(مسلم)*
*11۔ رشتے داری کاٹنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا*
*(بخاری)* *(مسلم)*
*12۔ حیا ایمان کا حصہ ہے*
*(بخاری)* *(مسلم)*
*13۔ اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ *عمل وہ ہے جو داٸمی ہو اگر چہ تھوڑا ہو*
*(بخاری)* *(مسلم )*
*14۔ جب تم حیا نہ کرو تو جو چاہے کرو*
*(بخاری)* *(مسلم)*
*15۔ مسلمان مسلمان کا بھاٸ ہے*
*(مسلم)*
*16۔ مومن نہ پاک نہیں ہوتا*
*(مسلم ، بخاری)*
*17۔ اس گھر میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے جس گھر میں کتا یا تصویر ہو*
*(بخاری ، مسلم)*
*18۔ کسی پر ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا سبب ہو گا*
*(مسلم)*
*19۔ ٹخنوں کے نیچے جتنا کپڑا ہو گا اتنی جگہ جہنم میں جاٸیگی*
*(بخاری)*
*20 ۔ کسی مسلمان کے لیے جاٸز نہیں کہ اپنے مومن بھاٸ سے تین دن ناراض رہے*
*(مسلم)*
*21۔ اللہ کے نزدیک پسندیدہ جگہ مسجد ہے*
*(مسلم)*
*22۔ اپنے قریب المرگ لوگوں کو لا الہ الا اللہ کی تلقين کرو*
*(بخاری)*
*23۔ تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو قرآن پڑھتا ہے اور پڑھاتا ہے*
*(بخاری)*
*24۔ سورۃ قل ھو اللہ احد ایک تہاٸی قرآن کے برابر اجر رکھتی ہے*
*(بخاری)*
*25۔ دین سراسر خیرخواہی کا نام ہے*
*(مسلم)*
*26۔ ہر نیک بات صدقہ ہے*
*(بخاری ، مسلم)*
*27۔ میں ٹیک لگا کر کھانا پسند نہیں کرتا*
*(مسلم)*
*28۔ موذن قیامت کے دن لمبی گردنوں والے ہونگے عزت کی وجہ سے*
*(مسلم)*
*29۔ راستوں پر بیٹھنے سے بچو*
*(بخاری)*
*30۔ زمانے کو گالی نہ دو*
*(مسلم)*
*31۔ جب تم میں سے کوٸی کھانا کھاٸے تو داٸیں ہاتھ سے کھاٸے*
*(مسلم)*
*32۔ قبروں کو پکا کرنے سے منع فرمایا*
*(بخاری)*
*33۔ اللہ لعنت کرے اس پر جو ماں باپ پر لعنت کرے*
*(مسلم)*
*34۔ دینے والا ہاتھ لینے والے ہاتهوں سے بہتر ہے*
*(مسلم)*
*35۔ مسلمانوں کو گالی دینا کبیرہ گناہ ہے اور قتل کرنا کفر ہے*
*(بخاری ، مسلم)*
*36۔ مظلوم کی بددعا سے بچو*
*(بخاری)*
*37۔ جنگ دھوکہ دہی کا نام ہے*
*(مسلم ، بخار ی)*
*38۔ بےشک اللہ خوبصورت ہے اور خوبصورتی کو پسند کرتا ہے*
*(مسلم)*
*39۔ جس نے ہمیں ملاوٹ والی چیز دی وہ ہم میں سے نہیں*
*(مسلم)*
*40۔ نماز روشنی ہے*
*(مسلم)*
دوستو اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کہ شٸیر کرو
کیونکہ *احادیث پاک* میں آتا ہے کہ لوگوں کو نیکی کی راہ پر گامزن کرنے والے کو نیکی کرنے والے کے برابر اجر ہوتا ہے
*جزاك اللهُ*
No comments