رمضان کریم کی طاق راتیں اور ہمارے اعمال
طاق راتوں کےاعمال
رمضان المبارک بڑابابرکت مہینہ ہے اور اس کے آخری عشرے میں ایک رات ہے جس میں عبادت ہزار مہینوں کی عبادت سے افضل ہے ۔ آخری عشرہ کی طاق راتوں میں شب قدر تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حضرت عائشہ ؓ نقل فرماتی ہیں کہ ’’ رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں لیلۃ القدر کو تلاش کرو ‘‘ اس رات کو پانے والا ایک ہزار مہینوں کی عبادت کا ثواب پا تاہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ مسلمانوں کے لئے تربیت کامہینہ ہے اللہ رب العزت چاہتا ہے کہ اس کے بندوں میں تقوی پیدا ہو
جاۓ نماز پر قبلہ رو ہو کر پوری توجہ اور یکسوئی کیساتھ پڑھیں۔
تسبیحات
ایک تسبیح استغفار
ایک تسبیح درود شریف
ایک تسبیح کلمہ طیبہ
*لَا الٰه الّا اللّٰه*
ایک تسبیح دعاۓ لیلۃ القدر
*اللّٰھُمَّ اِنَّک َعَفُوٌّ کَرِیم ٌتُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّی*
ایک تسبیح
*اَستغفرُاللّٰه لا الٰه الّا اللّٰه اَسْأَلُکَ الْجَنّةَ وَاَعُوذُبِکَ مِنَ النّار۔
نوافل
دو رکعات نماز صلوۃ التوبہ ایک اٰیک گناہ جان بوجھ کر کیے جو ان جانے میں کیے جو آئندہ کریں گے۔انکو یاد کر کر کے توبہ اور استغفار کریں ۔اور آئندہ ان گناھوں سے بچنے کی توفیق مانگیں۔اوراللہ سے دعا کریں کہ تمام اخالقی برائیاں ۔غیبت ,چغلی,کینہ حسدوبغض,وغیرہ سے نجات دیں اور حفاظت فرمائیں ۔
دو رکعات صلوۃ الشکر
کے بعد ایک ایک نعمت کا نام لیکر شکر ادا کریں مثلا ایمان ,عزت,اولاد ,صحت ,مال وغیرہ
دو رکعات صلوۃ الحاجات
کے بعد سب حاجات کے لیے دعائیں مانگیں۔دین و دنیا اور آخرت میں کامیابی کیلیے۔ایمان پر خاتمہ اور کلمہ نصیب ہو۔روزمحشراللہ کے عرش کا سایہ نصیب ہو۔جنت الفردوس نصیب ہو۔بلا حساب کتاب جنت میں داخلہ نصیب ہو۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور اللہ تعالی کا بے حجاب اور دائمی دیدار نصیب ہو۔
دو رکعات نفل اس نیت سے کہ اس کا ثواب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو پہنچے اور اسکے بعد دعا مانگیں کہ اللہ ان کو مقام محمود پر پہنچائیں ۔ان کا دیدار اور شفاعت نصیب فرمائیں۔ خواب میں ان کی زیارت ہو۔ان کے دین پر چلنے والا بنائیں ۔سنتوں پر عمل کرنے والا بنائیں ۔ ہمیں جنت البقیع میں دفن ہونے کی سعادت نصیب ہو۔قیامت کے دن انکا فخر بنائیں ۔ان کے ہاتھوں جام کوثر پلائیں ۔انکے ساتھ جنت میں داخل فرمائیں اور جنت میں انکے ساتھ گھر اور شب وروز کی معیت عطا فرمائیں۔
دو رکعات نفل سب صحابہ کرام ,تبع تابعین, بزرگان دین جن کے توسط سے ہم تک دین پہنچا کو ثواب پہنچانے کی نیت سے ۔
دو رکعات نفل اپنے بہترین ازدواجی تعلقات کے لیے
اپنے ہر بچے کے لیے الگ الگ دو رکعات نفل پڑھ کر دعا مانگیں۔اگر وقت کی کمی ہے تو سب بچوں کے لیے دو رکعات نفل پڑھ کر خوب دعائیں مانگیں کہ اللہ ان کو اور انکی نسلوں کو ہر قسم کے فتنے جو آج ہیں یا جو مستقبل میں آئیں گے ان سے محفوظ رکھیں اور خاص طور پر قوم لوط کی کوئی برائی ھمارے بچوں میں نہ ہو۔ بےداغ جوانی عطا ہو۔با حیا ہوں ۔خوب سیرت ہوں ۔بچیوں بچوں کے اچھے رشتوں کے لیے دعا کریں چاہے وہ گود ہی کے کیوں نہ ہوں۔
دو رکعات نفل پڑھ کر والدین کے لیےدعا کریں ۔
دو رکعات نفل پڑھ کر پوری امت مسلمہ جو لوگ اس دنیا سے چلے گئے جو ابھی ہیں اور جو آئیں گے ان سب کے لیے دعا کریں۔خاص طور پر جن ممالک میں مسلمان بری طرح ظلم کا شکار ہیں ان کے لیے دعا کریں ۔
دو رکعات نفل پڑھ کر آپکے خاندان میں جو لوگ کسی پریشانی کا شکار ہیں انکے لیے دعا کریں۔
دو رکعات نفل حج اور عمرہ کی سعادت کے لیے دعا مانگیں۔
آخر میں دو رکعات نفل اس شکر کہ اللہ نے اس ساری عبادت کی توفیق دی اوراللہ اسکو قبول فرما لیں ۔
🌟*قرآن کریم کی تلاوت*🌟
جتنی ممکن ہو سکے۔
🌟*صدقہ*🌟
چاہے ایک درہم ہی کیوں نہ ہو۔
No comments