پانچ ‏یعنی ‏پچاس

Share:
ہر دن پانچ نمازیں پڑھنے پر پچاس نمازوں کا ثواب
مفہوم حدیث

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کی


میں ان کو لے کر لوٹا حتیٰ کہ موسیٰ علیہ السلام پر گزرا پس انہوں نے کہا کہ اللہ عزوجل نے آپکی  امت پر کیا فرض کیا ہے تو میں نے کہا پچاس نمازیں



 تو موسیٰ علیہ السلام نے کہا اپنے رب کی طرف لوٹ جائیں اور اس میں کچھ تخفیف کرائیں کیونکہ آپ کی امت یہ طاقت نہیں رکھتی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔مفہوم حدیث۔۔۔

نبی پاک  اللہ تعالی کے پاس  جاتے اور نماز کی تعداد میں تخفیف کراتے اور پھر



جب حضرت موسی علیہ السلام کے پاس آتے تو وہ مزید کمی کرانے کا مشورہ دیتے



اور اسی طرح  نبی پاک بار بار اللہ تعالی کے پاس آتے جاتے رہے اور نماز میں تخفیف کراتے رہے 



 آخر میں جب پانچ نمازیں رہ گئیں تو حضرت موسی نے مشورہ دیا کہ اس میں بھی مزید تخفیف کرایے مگر نبی پاک  فرمایا 



کہ مجھے رب سے  حیا آتی ہے کہ میں امت کے لئے مزید نمازیں کم کراؤ ں


اللہ پاک نے پچاس نمازوں سے کمی کرکے پانچ تو کردیں ساتھ یہ بھی فرما دیا



ہم نے نمازیں پانچ تو کردی ہیں لیکن میرے ہاں پچاس ہی شمار ہو ں گی



 یعنی پڑھیں گے لوگ پانچ نمازیں اور اجر و ثواب پچاس نمازیں پڑھنے کا ملے گا


                (صحیح بخاری)



حاصل کلام

یہ اللہ پاک کی کس قدر کرم نوازی ہے کہ پانچ نمازوں کو اللہ پاک اپنے پاس پچاس نمازیں شمار کرتے ہیں


اگر کوئی مومن اس بات کو ذرا سوچے کہ میں نماز پابندی کے ساتھ ادا کر لو ں مجھے اجرو ثواب پچاس نمازوں کا ملے گا تو کبھی بھی نماز کو نہ چھوڑے گا



دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں  باقاعدگی کے ساتھ نماز پنجگانہ باجماعت پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے

آمین ثم آمین


No comments