مزدوروں کا عالمی دن

Share:

تاریخ کی کتاب سے مزدوروں کی کوشش 
*یکم مئی:
*مزدوروں کا عالمی دن
*کون سا واقعہ مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد بنا؟* 
یورپ و امریکہ میں صنعتی انقلاب کے بعد سرمایہ دار طبقہ پیدا ہوا  ، جس نے مزدوروں کا استحصال کرنا شروع کر دیا ۔۔ فیکٹریوں میں کام کرنے کے اوقات متعین نہیں تھے ۔ مزدوروں سے 18 گھنٹے کام لیا جاتا تھا اور کوئی چھٹی نہیں دی جاتی تھی ۔۔ اس کے علاوہ کام کرنے کی جگہوں کے حالات نہایت خراب تھے ۔۔۔ اس ظلم ، جبر ، غلامانہ طریقۂ کار سے طبقاتی کشمکش پیدا ہوئی۔ اور مزدور تحریک کا آغاز ہوا۔۔۔۔

*مزدور تحریک کا آغاز*
دنیا بھر  میں  مزدور تحریک کا آغاز ہوا
شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا۔مگر ان جانثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کر دیا۔
مزدورں کی عالمی کارخانوں ، کھڈیوں، کھلیانوں، کانوں سرمائے کی بھٹی میں جلنے والے لاتعداد محنت کشوں کا دن ہے اور یہ محنت کش انسانی ترقی اور تمدن کی تاریخی بنیاد ہیں۔اس تحریک کے بہت ہی دور رس اٹرات مرتب ہوئے۔ اور مزدوروں کے لئے نئے قانون  وضع کیے گئے۔

 *اثرات و نتائج* 
1۔ مزدوروں کے لئے 8 گھنٹے کام کے وقت کا تعین کیا گیا ۔۔۔
2۔ مزدوروں کے لئے ہفتہ وار چھٹی کا قانون بنایا گیا ۔۔۔۔
3۔ مزدوروں کو انجمن سازی یعنی ٹریڈ یونین کا حق دیا گیا ۔
4 ۔ مزدوروں کو ملازمت کے تحفظ کا حق دیا گیا ۔۔۔
5 ۔ مزدوروں کے مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ لیبر کورٹ قائم کی گئیں ۔۔۔
6 ۔ خواتین ورکرز کو دوران حمل خصوصی چھٹیوں کا قانون بنایا گیا ۔۔۔۔۔۔

 شاعر مشرق علامہ محمد اقبال فرماتے ہیں کہ 
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے
ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند

یکم مئی ہمیں پیغام دیتا ہے کہ اچھی منزل کے حصول میں تقدیر اور موقع سے پہلے جو چیز آتی ہے ۔وہ محنت ہے۔

Copied

No comments