جامن ایک سستا مگر حیران کن فوائد والا پھل

Share:
جامن کے حیران کن فوائد
موسم گرما میں آنے والا پھل جامن صحت کے حوالے سے انتہائی مفید اور اہم پھل ہے اور دیگر پھلوں کے مقابلے میں بہت زیادہ مہنگا بھی نہیں ہے۔ جامن کے ساتھ ساتھ جامن کی گھٹلیاں اور پتے بھی بہت ساری بیماریوں کے علاج میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ عموماً جامن کھا کر گھٹلیاں پھینک دی جاتی ہیں حالانکہ جامن کی گھٹلیاں مجموعی امراض میں بے انتہا فائدہ پہنچاتی ہیں۔ آپ ان گھٹلیوں کو سکھا کر رکھ سکتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔ جامن کینسر، دل کی بیماریوں ، ذیابیطس، دمہ ، معدہ اور جلد کے مختلف مسائل کے حل کیلئے نہایت مفید پھل ہے۔ جامن میں اہم غذائی اجزاء جیسے کیلشیئم، آئرن، میگنیشیئم، فاسفورس، سوڈیم، وٹامن، تھیامن، ربوفلیون، نیاسن، کاربوہائیڈریٹ، کیروٹین، فولک ایسڈ، فائبر، فیٹ، پروٹین اور پانی موجود ہوتے ہیں۔ جو صحت کے لئے بے انتہا مفید ہیں۔ لیکن جو بھی کھائیں اعتدال میں رہتے ہوئے کھائیں۔ذیل میں جامن کے فوائد بیان ہیں جن سے آپ آسانی سے اپنے روز مرہ مسائل کا حل تلاش کرسکتے ہیں۔
1. جامن معدہ، آنتوں کی جلن،خراش اور کمزوری دور کرنے والی بے مثل غذا ہے۔
2. جامن اسٹارچ کو انرجی میں تبدیل کرکے بلڈ شوگر کی سطح کو نارمل رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کو روزانہ جامن کھانا چاہئے۔
3. بھوک بڑھاتا ہے اور صفراءکا زور توڑ کر معدہ کو طاقت دیتا ہے اور کھانے کو ہضم کرتا ہے۔
4۔ جامن میں پیاس کی شدت اور خون کی گرمی کم کرنے کی قدرتی تاثیر ہے۔
5. ذیابیطس کے مریضوں کے لئے جامن کا استعمال انتہائی مفید ہے یہ خون میں شکر کی مقدار کو بڑھنے نہیں دیتا۔
6. بڑھی ہوئی تلی کو کم کرنے اور جگر کی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے نیا خون پیدا کرتا ہے۔
7۔ گرمی سے نجات کا بہترین ذریعہ ہے لیکن جامن کھانے کے بعد پانی نہ پئیں۔
8. پیشاب کی زیادتی کو کم کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے۔
9۔ دانتوں کی صحت کیلئے بھی مفید پھل ہے۔ 
10. جامن کی گھٹلیاں سکھا کر پیس کر رکھ لیں اور روزانہ تیس ماشہ پانی سے کھالیں ذیابیطس کا خاتمہ ہوجائے گا۔ 
11۔ کمر اور پیروں کے درد سے نجات کے لئے جامن گھٹلی سمیت پیسٹ بنا کر کھائیں۔
12. گرتے ہوئے بالوں کو روکتا ہے۔ 
13۔ بڑھی ہوئی تلی کیلئے خالی جامن، جامن کا سرکہ یا جامن کا شربت بناکر پینا بہت مفید ہے۔
14. جامن کی چھال کا جو شاندہ اسہال اور پیچش میں فائدہ دیتا ہے۔
15۔ جامن کی چھال کو پانی میں پکاکر غرارے اور کلیاں کرنے سے پھولے ہوئے مسوڑھوں اور گلے آنے کا مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔ 
16. جن کا معدہ کمزور ہو ان کے لئے جامن اور جامن کا سرکہ بہترین دوا کا کام کرتے ہیں۔
17۔ آنکھوں سے پانی نکلتا ہو یا موتیا آر ہا ہوتو جامن کی گھٹلی سکھاکر باریک پیس لیں اور صبح و شام تین تین ماشہ سادہ پانی کے ساتھ لیں۔
18. جن لوگوں کو رات میں برے خواب آتے ہوں ان کو جامن کی گھٹلی کا پاﺅڈر صبح وشام کھانا چاہئے۔
19۔ بیٹھے ہوئے گلے اور آواز کیلئے جامن کی گھٹلیوں کو پیس کر چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگاکر چوس لیں۔-
20. کیسے بھی دستوں میں جامن کے درخت کے ڈھائی پتے جو نہ زیادہ سخت ہوں نہ زیادہ نرم پیس کر تھوڑا سا نمک ملا کر اسکی گولیاں بنالیں اور ایک گولی صبح و شام لینے سے دست فوراً رک جائیں گے۔ 
21. جامن کے پتے السر میں مفید ہیں۔
22. جامن کا جوس مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔ 
23. اینیمیا کے شکار افراد جامن ضرور کھائیں۔
24. سو گرام جامن میں 55 ملی گرام پوٹاشیم ہوتا ہے جو دل کے مریضوں کے لئے اچھا ہے۔ 
25. جامن کے روزانہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر اور اسٹروک کے خطرے سے بچا جا سکتا ہے۔ 
26. جامن میں موجود وٹامن سی جلد کے لئے بہترین ہے۔ 
27. ایکنی کے لئے روزانہ رات کو جامن کی گھٹلی پیس کر دودھ میں ملا کر لگانے سے ایکنی ختم ہو جاتی ہے۔ 
28۔ داغ دھبوں سے نجات کے لئے جامن کی گھٹلی کا پاﺅڈر، لیموں کا رس، بیسن، بادام کا تیل اور عرق گلاب چند قطرے ملا کر چہرے پر لگائیں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔
29۔ آئلی اسکن کیلئے جامن کا پلپ،جو کاآٹا،آملہ کا رس، اور عرق گلاب ملا کر فیس ماسک کے طور پر استعمال کریں جب سوکھ جائے تو دھولیں۔ 
30. جامن کا مزاج خشک سرد ہے گرم مزج رکھنے والوں کے لئے مفید ہے

No comments